۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
امدادی مہم

حوزہ/ حرم حضرت عباس علیہ السّلام کے ریجنل ریلیف یونٹس کے تحت بے گھر لبنانی عوام کے لیے امداد جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم حضرت عباس علیہ السّلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کی جانب سے عراق کے مختلف صوبوں میں غاصب اسرائیل کی جارحیت سے متاثرہ بے گھر لبنانیوں کے لیے امداد جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے لبنانی عوام کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری
 +تصاویر

ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے سربراہ یاسر عقیل نے کہا ہے کہ حرم حضرت عباس علیہ السّلام کے ریلیف اور سپورٹ ڈویژن کے 19 ریجنل یونٹس، عراق کے تمام صوبوں میں بے گھر لبنانی عوام کے لئے غذائی امداد جمع کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے لبنانی عوام کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری
 +تصاویر

انہوں نے مزید کہا کہ یہ یونٹس حسینی مواکب اور دیگر اداروں کے توسط سے عطیہ کرنے والے مسلمانوں سے امدادی سامان اکٹھا کرنے اور انہیں العلقمی کمپلیکس میں ڈویژن کے ہیڈکوارٹر اور پھر حرم حضرت عباس علیہ السّلام کے مرکزی گوداموں تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے لبنانی عوام کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری
 +تصاویر

واضع رہے کہ حرم سے منسلک گوداموں میں ان عطیات کو ترتیب اور درست طریقے سے پیک کیا جاتا ہے اور پھر حرم حضرت عباس علیہ السّلام کے امدادی قافلوں کے ذریعے لبنانی عوام اور شام میں بے گھر خاندانوں کو بھیجا جاتا ہے۔

یہ امدادی مہم، حرم حضرت عباس علیہ السّلام نے مجتہدین خاص طور پر آیت اللہ العظمٰی سیستانی کی اپیل اور حرم کے شرعی متولی حجت الاسلام سید احمد صافی کی ہدایات پر شروع کی ہے، تاکہ لبنانی عوام کی مشکلات کو کسی حد تک کم کرنے اور انہیں بروقت انسانی ضروریات فراہم کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے لبنانی عوام کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری
 +تصاویر

حرم حضرت عباس (ع) کی جانب سے لبنانی عوام کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری
 +تصاویر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .